ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں 203واں بھیما کورے گاؤں وجئے اتسوا منایا گیا

کاروار میں 203واں بھیما کورے گاؤں وجئے اتسوا منایا گیا

Sun, 03 Jan 2021 20:07:10    S.O. News Service

کاروار:3؍جنوری (ایس اؤ نیوز)203برس پہلے مہاراشٹرا کے بھیماکورے گاؤ ں نامی مقام پرصرف 500پسماندہ ذات و طبقات کے فوجیوں نے  27ہزار پیشوا فوجیوں پر مشتمل فوج  کو شکست فاش دئیے جانےکی یاد میں شہر کے امبیڈکر سرکل پر ضلع ایس سی ایس ٹی ملازمین محاذ کی جانب سے 203واں تاریخی  بھیما کورے گاؤں وجئے اتسوا منایاگیا۔

پروگرام میں محاذ کے ضلعی صدر جی ڈی منوج نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ یہ ایک تاریخی جیت تھی جو آج سے 203برس پہلے رچی گئی ہے۔ جس میں 500ایس سی ایس ٹی کے لوگوں نے ہزاروں فوجیوں پر مشتمل پیشوا فوج کو شکست فاش دی تھی۔ مہمان خصوصی کے طورپر ضلعی اسپتال کے آر ایم اؤ ڈاکٹر وینکٹیش نے کہاکہ سیکڑوں برس کی تاریخ کا جاننا ہمارے لئے لازمی ہے، جس کی بہترین مثال امبیڈکر ہیں ، انہوں نے ہی اس بھیماکورے گاؤ ں واقعہ کی نشاندہی کی تھی، اس کے بعد ہی ہم لوگ اس وجئے اتسوا کو منانے کے قابل ہوئے۔

پروفیسر منی اپا نے کہاکہ ہمارے افراد کو تاریخ کا پڑھنا ضروری ہے، جہاں ہم ا س کا شعور حاصل کریں وہیں عوام میں بیداری لانا بھی اہم ہونے کی بات کہی۔ آکاش وانی کے رامڈگی نے کہاکہ چھپا کر رکھی ہوئی تاریخ کو امبیڈکر نے دوبارہ ڈھونڈ نکالااور ہمیں اس کا احساس دلایا ہے، ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم عوام کو اس کا احساس دلائیں۔ پروگرام میں محاذ کے جگدیش اولیکار، اے بی کالے، ڈاکٹر وجئے، ڈاکٹر بی آر تولے، پروین کامبلے، ایس این مرڈگی ، گنپتی ہلوی، گجانن مراٹھے، پرکاش چوہان، ایم ایس بگلی  سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

 


Share: